358

اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی زیر نگرانی گورنمنٹ مڈل سکول ڈھلہ کی توسيع عمارت کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا

اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی زیر نگرانی گورنمنٹ مڈل سکول ڈھلہ کی توسيع عمارت کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا

اسلام گڑھ(نامہ نگار)اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی زیر نگرانی گورنمنٹ مڈل سکول ڈھلہ کی توسيع عمارت کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا،لارڈ مئیر لیڈز اصغر خان قریشی نے نگ بنیادرکھا۔اس موقع پر سکول کے ہیڈماسٹر مرزا محمد اعظم اور اساتذہ نے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں علاقہ بھر سے علمی ،

سیاسی اور سماجی شخصیات نے بہت بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور عطیات دینے والے احباب کا شکریہ ادا کیا اور علمی میدان میں کی جانے والی ان کی کاوشوں کی دل کھول کر تعریف کی۔لارڈ مئیراصغر خان قریشی نے سکول کےلیے مزید 50000ہزار روپے عطیہ دیا تقریب سے جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ام میں مرزا محمد اعظم
صدر معلم مڈل سکول ڈھلہ مرزا محمد اعظم، شہزاد احمد رضوی راہنما ٹیچرز آرگنائزیشن، پروفیسر ریٹائرڈ طارق محمود نمائندہ ٹرسٹ،حافظ نوید اشرف صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول پنیام شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں