228

اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے آمنہ گرلز ہائی سکول اسلام گڑھ کے لیے تحفہ

اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے آمنہ گرلز ہائی سکول اسلام گڑھ کے لیے تحفہ

اسلام گڑھ(نامہ نگار) اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے آمنہ گرلز ہائی سکول اسلام گڑھ کے لیے نئی کرسیوں اور سٹاف کے لیے سیف الماری کا تحفہ، ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے لارڈ مئیر لیڈز اصغر خان قریشی نے سامان سکول انتظامیہ کے حوالے کیا۔ اصغر خان قریشی نے سکول کو مزید 50ہزار روپے فنڈز دیے

۔ سکول انتظامیہ کا ایجوکیشنل ٹرسٹ سے اظہار تشکر۔تفصیلات کےمطابق اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے آمنہ گرلز ہائی سکول اسلام گڑھ کے لیے کرسیاں اور سٹاف سیف الماری کا تحفہ دیا گیا۔ ٹرسٹ کی طرف سے لارڈ مئیر اصغر خان قریشی نے سامان سکول انتظامیہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی طرف سے سکول کے لیے مزید 50ہزار روپے عطیہ کیا۔ اس حوالے سے ادارہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

جس میں لارڈ مئیر اصغر خان قریشی کے ساتھ لیڈی مئیریس نے بھی شرکت کی۔ انہوں سٹاف کو بیج بھی لگائے۔ اس موقع پر سٹاف انتظامیہ نے اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور لارڈمئیر اصغر خان قریشی کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں