حکومت مزدور ڈے منانے کے بجائےمحنت کشوں کے لیے عملی اقدامات کرے،ثمر سراج 174

حکومت مزدور ڈے منانے کے بجائےمحنت کشوں کے لیے عملی اقدامات کرے،ثمر سراج

حکومت مزدور ڈے منانے کے بجائےمحنت کشوں کے لیے عملی اقدامات کرے،ثمر سراج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )مزدور طبقہ فاقوں پر مجبور ہے مزدور ڈے منانے کے بجائے حکومت محنت کشوں کے لیے عملی اقدامات کرے۔ثمر سراج یوم مزدور کے موقع پر آج بھی مزدور سڑکوں پر کام کی تلاش میں بے بس نظر آرہے ہیں تفصیلات کے مطابق چئیرمین ثمر فاونڈیشن

ثمر سراج چوہدری نے یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاک ڈاون کے باعث جہاں ہر مکتبہ فکر کے لوگ متاثر ہوئے ان میں غریب محستق افراد اور بالخصوص مزدور طبقہ شدید متاثر ہوا ہے اور انکی مشکلات مزید بڑھ چکی ہیں اور مزدور دو وقت کی روٹی کے لیے شدید مشکلات سے دو چار ہے

لاک ڈاون کے باعث ملک بھر میں آزاد کشمیر کے ہزاروں افراد جو محنت مزدوری کی غرض سے پاکستان بھر اور کراچی میں اس وقت شدید مشکلات سے دو چار ہیں ہم اللہ کی رضا کہ لیے ثمر فاونڈیشن کے پلیٹ فورم سے جس حد تک ممکن ہے اقدامات کررہے ہیں اس وقت ان افراد کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آپہنچی ہے

مگر حکومت کی جانب سے ان افراد کے لیے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گے حکومت فوری طور پر ان افراد کے لیے پیکج کا اعلان کرنے کہ ساتھ ساتھ پاکستان بھر میں پھنسے افراد کی وآپسی کے لیے اقدامات یقینی بنائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں