153

میں کس کے ہاتھ پے اپنا لہو تلاش کروں؟

میں کس کے ہاتھ پے اپنا لہو تلاش کروں؟

آزاد کشمیر (رپورٹ:محمد الیاس اعوان) آزاد ملک کا غلام میڈیا مکمل طور پے اک سُرخی تک محدود!پورا وادی نیلم اور لیپہ انڈین فائرنگ سے گونج رہا ہے مکان جل رہے ہیں لوگ زخمی پاکستانی میڈیا بالکل خاموش ادھر گھر اجڑ رہے ہیں، جانیں جا رہی ہیں اور بکائو میڈیا یہ بتا رہا ہے




کہ حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کریں گے۔نیلم ویلی میں بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ شروع، مقامی آبادی اور وادی میں موجود سیاحوں کی حفاظت کے لیے عالمی برادری فوری نوٹس لے.بھارتی فوج کی جانب آٹھمقام اور نیلم کے مختلف سیکٹرز میں مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے.




سیز فائر لائن پر واقع مختلف سیکٹرز میں گزشتہ کئی روز سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی گن گرج شروع ہے جس سے سول آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عوام شدید مشکلات کا شکار ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں