واٹس ایپ گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کرکے صارفین کو مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ 167

واٹس ایپ گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کرکے صارفین کو مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کرکے صارفین کو مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر آئے روز نت نئی اَپ ڈیٹس سامنے آتی رہتی ہیں اور اب اس کے گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کرکے صارفین کو مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ گروپ چیٹ میں جب گفتگو طویل ہوجاتی ہے اور کسی بھی صارف کا نام لے کر کوئی خاص بات کی جاتی ہے تو اس کے لیے دوبارہ پیچھلی چیٹ کو اسکرول کرنا پڑتا ہے، ایسے میں واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں اسکرول کی مشکل سے نجات دلاتے ہوئے ’ایٹ دی ریٹ‘ (@) ٹول شامل کردیا ہے۔

میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کی مدد سے صارف کا نام جہاں واضح یعنی مینشن ہوگا، وہ اس میسج پر با آسانی جاسکے گا۔

گروپ چیٹ میں دائیں جانب ‘@’ دیا ہوگا، جس پر کلک کرکے با آسانی اس میسج پر پہنچا جا سکتا ہے جہاں نام مینشن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں