کھجلہ پھینی: رمضان المبارک کی خاص سوغات  292

کھجلہ پھینی: رمضان المبارک کی خاص سوغات

کھجلہ پھینی: رمضان المبارک کی خاص سوغات 

اور برکتوں کے مہینہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے لیے روزہ دار انواع و اقسام کے پکوان کا خوب اہتمام کرتے ہیں، انہی میں سے ایک کھجلہ اور پھینی ہے جس کے بغیر سحری کو ادھورا تصور کیا جاتا ہے۔

کھجلہ پھینی کیسے بنتی ہے؟

لچھے دار لذیذ پھینی کی تیاری میں خوب محنت درکار ہوتی ہے۔

پھینی ماہ رمضان کی سحری میں کھایا جانے والا وہ پکوان ہے جس کی تیاری اس بابرکت مہینہ سے قبل شروع ہو جاتی ہے اور آخری روزہ سے چند دن قبل تک اس کا استعمال جاری رہتا ہے۔

پھینی کی تیاری عام طور پر کارخانوں میں ہوتی ہے جہاں ایک ہی وقت میں کئی افراد اس کی تیاری میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔

پھینی میدے سے تیار کی جاتی ہے جس کے لیے پہلے میدے کو آٹے کی طرح خوب گوندھا جاتا ہے جس کے بعد اس میں گھی کا استعمال کر کے اس کے پیڑھے بنائے جاتے ہیں اور پھر اسے ہاتھوں سے بیل کر گھی میں تلا جاتا ہے۔

پھینی کے ساتھ کھجلہ بھی رمضان کی خاص سوغات ہے اور یہ بھی میدے سے ہی تیار کیا جاتا ہے۔

میدے کے پیڑے گرما گرم تیل میں پھول کر کھجلے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

کھجلہ اور پھینی دیر سے ہضم ہوتی ہے اور معدے میں دیر تک ٹھہری رہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ سحری میں ان کا استعمال کرنا روزہ کی حالت میں توانا رہنے کے لیے مفید ہے۔

ماہ رمضان میں جہاں بہت سے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے وہیں کھجلہ پھینی کی خرید و فروخت بھی رمضان المبارک میں کئی افراد کے لیے روزگار کا سبب بنتی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں