نوازشریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کیا ہے: چوہدری شجاعت 174

نوازشریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کیا ہے: چوہدری شجاعت

پشاور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا ہےکہ اگر نوازشریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ’اگر نوازشریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کیا ہے، ان کا مطلب فوج ہے، یہ فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، کبھی خلائی مخلوق تو کبھی کچھ نام دیتے ہیں‘۔

انہوں نےکہا کہ ’لوگ اپنی مرضی سے پارٹیوں میں جارہے ہیں، کوئی دودھ پیتے بچے نہیں جو انہیں اٹھا کرلے جایا جارہاہے‘۔

مسلم لیگ (ق) کے صدر کا کہنا تھاکہ ’الیکشن کے لیے خاص عینک لگائیں گے تو پتا چل جائے گا الیکشن کب اور کیسے ہورہے ہیں، انتخابی اتحاد پر فیصلہ کررہے ہیں اگر اتحاد کرنا پڑا تو کریں گے‘۔

ایک سوال کےجواب میں چوہدری شجاعت نے کہا ’پرویز مشرف سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ ہوتا ہے‘۔

اوپر سے حکم آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’جن کو اوپر سے حکم آتا ہے وہی بتاسکتے ہیں جب کہ پہلے پارلیمنٹ بن لینے دیں پھر بات کرتے ہیں کیسی بنتی ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں