کسی آزاد گروپ کا حصہ ہوں اور نہ کسی سے آرڈر لیتا ہوں: چوہدری نثار 151

کسی آزاد گروپ کا حصہ ہوں اور نہ کسی سے آرڈر لیتا ہوں: چوہدری نثار

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

پریس کانفرنس کی ابتدا میں چوہدری نثار نے صحافیوں سے کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ کیا پوچھیں گے آپ مسلم لیگ (ن) میں رہیں گے یا نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کسی آزاد گروپ کا حصہ نہیں ہوں اور نہ ہی کسی سے آرڈر لیتا ہوں۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کے درمیان تعلقات کئی ماہ سے ناخوشگوار ہیں، میاں شہبازشریف نے گزشتہ ماہ چوہدری نثار سے ملاقاتیں کی تھیں جس میں سابق وزیر داخلہ نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

گزشتہ دنوں چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہیں بھی زیر گردش تھیں تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

 
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں