193

جڑانوالہ: 6 سالہ مبشرہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا: پوسٹ مارٹم رپورٹ

فیصل آباد: جڑانوالہ میں قتل کی جانے والی 6 سالہ مبشرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔

اتوار کے روز فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھیتوں سے 6 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت مبشرہ کے نام سے ہوئی جب کہ بچی سے زیادتی کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

جیونیوز کے مطابق 6 سالہ مقتولہ مبشرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میں بچی سے زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر زخموں کے 21 نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

واقعے کیخلاف احتجاج

دوسری جانب تحصیل جڑانوالہ میں اس واقعے کے بعد سے احتجاج جاری ہے اور آج بھی ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث کاروباری مراکز مکمل بند ہیں۔

واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے مختلف مقامات پر ٹائر جلاکر سڑکوں کو بلا کردیا اور ملزمان کو گرفتار کرکے سرعام سزا دینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں