172

ہنگامی صورتحال اور انسانی المیے سے بچنے کی خاطر پاکستان افغان عوام کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،وزیر اعظم عمران خان

ہنگامی صورتحال اور انسانی المیے سے بچنے کی خاطر پاکستان افغان عوام کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔15دسمبر ( سٹی رپورٹر):وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہےکہ ہنگامی صورتحال اور انسانی المیے سے بچنے کی خاطر پاکستان افغان عوام کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا،حکومت پاکستان نے افغان عوام کی مدد کے لئے 5 ارب روپے کی امداد مختص کی ہے،پاکستان کے راستے افغان عوام کو امداد دینے والے بین الاقوامی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایپکس کمیٹی برائے افغانستان کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، چوہدری فواد حسین، شیخ رشیداحمد ، اسد عمر، مشیران شوکت ترین اور عبدالرزاق دائود، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہنگامی صورتحال اور انسانی المیے سے بچنے کی خاطر پاکستان افغان عوام کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، حکومت پاکستان نے افغان عوام کی مدد کے لئے 5 ارب روپے کی امداد مختص کی ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان کے راستے افغان عوام کو امداد دینے والے بین الاقوامی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایپکس کمیٹی کے شرکاء نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستان اتوار کو او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس خصوصی اجلاس میں افغان عوام کی مشکلات کو اجاگر کیا جائے گا اور ان کی مدد کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں