158

ڈیرہ غازیخان میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں:سید عبدالعلیم شاہ

ڈیرہ غازیخان میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں:سید عبدالعلیم شاہ

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سے)ڈیرہ غازیخان میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں خود کو اور دوسروں بچائین ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما سید عبدالعلیم شاہ نے میڈیا نمائندگان سے کیا انہوں نے کہا

کہ لوگ کرونا وائرس کو معمولی نہ سمجھیں یہ انتہائی خطرناک جان لیوا وائرس ہے حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے غریب عوام کو امداد کے جھانسے کے علاوہ کچھ نہ دیا بلکہ عوام کا مزاق اڑایا گیا انہوں نے کہا

کہ ڈیرہ غازیخان میں کرونا وائرس تیزی پھیل رہا ہے اس لئے عوام از خود اپنی اور اپنے بچوں کو بغیر کام کے بازاروں میں نہ جانے دیں احتیاطی تدابیر سے ہی کرونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے اللہ تعالیٰ سب کو اس خطرناک وائرس سے محفوظ رکھے آمین۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں