شہر کی واحد قدیمی تفریح گاہ کمپنی باغ تزئین و آرائش کے نام پر تباہ سابق کمشنر نسیم صادق کے تبدیل ہوتے ہی پارک کا کام روک دیا گیا 189

شہر کی واحد قدیمی تفریح گاہ کمپنی باغ تزئین و آرائش کے نام پر تباہ سابق کمشنر نسیم صادق کے تبدیل ہوتے ہی پارک کا کام روک دیا گیا

شہر کی واحد قدیمی تفریح گاہ کمپنی باغ تزئین و آرائش کے نام پر تباہ سابق کمشنر نسیم صادق کے تبدیل ہوتے ہی پارک کا کام روک دیا گیا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سے) شہر کی واحد قدیمی تفریح گاہ کمپنی باغ تزئین و آرائش کے نام پر تباہ سابق کمشنر نسیم صادق کے تبدیل ہوتے ہی پارک کا کام روک دیا گیا لوگوں کو سیروتفریحی واک کےلئے شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینےکامطالبہ تفصیل کےمطابق شہر کی واحد قدیمی تفریح گاہ کمپنی باغ سٹی پارک تزئین و آرائش کے نام تباہ کردیاگیا ہے

اج کمپنی باغ کے گراؤنڈز کی صورت حال لمحہ فکریہ ہے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا کہ کمپنی باغ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا سابق کمشنر نسیم صادق نے کمپنی باغ کو جدید خطوط پر

استوار کرنے کے لئے تعمیر نو کا آغاز کیا تھا بدقسمتی ہے کہ کمشنر نسیم صادق کو تبادلہ کر دیا گیا اور انکی طرف سے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا گیا ہے لوگوں کا مزید کہنا تھا فوری طور پر

کمپنی باغ سٹی پارک کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کرو کر تاریخی اہمیت کا حامل کمپنی باغ کو حقیقی حالت میں بحال کر کے لوگوں کےلئے کھولا جائے شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں