سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی مہم 195

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی مہم

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی مہم

پشاور(شاہ باباحبیب عارف سے)سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر افتخار علی خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ایجوکیشن انیلہ ناز اور شازیہ شاہد نے نادرا آفس تہکال اور شاہ قبول اور سوئیکارنو چوک میں بینکوں کے باہر لائن کھڑے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہ کیا

اور شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ہجوم والی جگہوں میں جانے سے گریز کریں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اس وائرس کا ایک شخص سے دوسرے شخص کو انتقال ماسک نہ پہننے اور ملنے جلنے سے ہوتا ہے

۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے میڈیا کو بتایا کہ ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر افتخار علی خان نے شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے

گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں اور آپس میں میل جول سے گریز کرتے ہوئے اس وباء کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ یہ بے احتیاطی اور لاپرواہی آپ کے عزیز و اقارب کیلئے جان لیوا ثابت ہو جائے اور اسی طرح بڑی تعداد میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں