120

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں خانیوال پولیس نے ڈی پی اومحمدعلی وسیم کی سربراہی میں رواں ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

اہم کامیابیاں حاصل کیں اس دوران خانیوال پولیس کی جانب سے مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی میں شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک243 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے

جن میں 42اے کیٹگری کے جبکہ201 بی کیٹگری کے شامل ہیں اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے 140 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمدکیا جن میں 01 کلاشنکوف،15 بندوق،04 رائفل،117پسٹل،03 ریوالور‘02کاربین اورسینکڑوں گولیاں برآمد کیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 162 مقدمات درج کئے گئے

جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے134.135 کلو گرام چرس،ہیروئن 23.460 کلوگرام‘5357 لیٹر شراب معہ لاہن،20چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیاجبکہ07 گینگ ہائے

کے21ممبران کو گرفتار کر کے42لاکھ 18ہزار500 سے زائدمالیت کی برآمدگی کی گئی او رسنگین نوعیت کے 50مقدمات ٹریس کیے گئے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال کی ”پکار 15ایمر جنسی“ سروس کی ماہانہ کارکردگی

رپورٹ جاری کردی گئی‘ امن و امان کے قیام اور فوری پولیس رسپانس کیلئے پنجاب پولیس میں ” پکار-15 ” ضلعی سطح پر قائم کیا گیا ہے جو پنجاب سیف سٹی کے ساتھ منسلک ہے کسی بھی مسئلے،مشکل یا خطرے کی صورت میں جہاں پولیس کی فوری امداد مطلوب ہوتی ہے وہاں ایمرجنسی ہیلپ لائن

”15” ڈائل کرکے پولیس بلوائی جا سکتی ہے اس مقصد کیلئے پنجاب سیف سٹی لاہور میں ہیڈ کوارٹر قائم کیا گیا ہے جہاں سے ضلعی پولیس دفاتر میں قائم کردہ پکار15آفس پر اطلاعات برائے فوری ایکشن ترسیل کی جاتی ہے او رتمام کالز کی تفصیلات آن لائن درج کی جاتی ہیں۔

بمطابق ریکارڈ خانیوال ماہ مئی کے دوران ایمر جنسی ہیلپ لائن 15پر ضلع خانیوال میں 51ہزار977کالز موصول ہوئیں جن میں سے 4ہزار560کالز پر کیسز بنائے گئے جبکہ موصول شدہ کالز میں 33ہزار4سو46کالز غیر متعلقہ تھیں اور مختلف معلومات کے حصول کے لیے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی1396کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی گزشتہ ماہ ڈسپیچ

سنٹر خانیوال نے 4560 کے قریب ایمرجنسی کالز پر شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جبکہ104ٹریفک کیسز میں بھی لوگوں کی ہیلپ کی گئی‘محافظ فورس اور پولیس اسٹیشن کا ایوریج ریسپانس ٹائم11منٹ رہاجو وقت کے ساتھ اور بہتر ہوگا۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوا ل

محمد علی وسیم نے عوام الناس کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خانیوال پولیس کا ایمرجنسی صورت حال میں بروقت رسپانس کر کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے مہذب اور ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے جھوٹی کالز سے پرہیز کریں‘جھوٹی کالز سے حقیقی

ایمرجنسی والے شہریوں تک پولیس نہیں پہنچ پاتی لہذا شہری صرف سچ اور حقیقت پر مبنی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں تاکہ عوام کو پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر آسکے اور قومی وسائل کا ضیا ع ہونے سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں