144

ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی کی ایس ایچ اوز سرکل سٹی سے کرائم میٹنگ

ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی کی ایس ایچ اوز سرکل سٹی سے کرائم میٹنگ

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی کی ایس ایچ اوز سرکل سٹی سے کرائم میٹنگ۔ اس دوران ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ آپ اپنے تھانہ کے مقدمات کو بروقت اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے حقائق پر یکسو کریں۔جتنے بھی پینڈنگ چالان ہیں انہیں فی الفور جمع کرائیں تاکہ پیڈنسی ختم ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائیں۔تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوشی اخلاقی سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل انتہائی توجہ سے سنتے ہوئے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ جبکہ ناکہ بندی پوائنٹس پر شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ مثبت رکھیں۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں