155

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی میں اشیائے خوردونوش سٹاک کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی میں اشیائے خوردونوش سٹاک کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن

خانیوال ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع میں اشیائے خوردونوش کا سٹاک ضلعی انتظامیہ کو رجسٹر نہ کروانے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن ضلعی انتظامیہ نے تیز کر دیا۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت

پر تشکیل کردہ ٹیم نے بلاک نمبر 9 میں کاروائی کرکے ذخیرہ کیےگئے گھی اور کوکنگ آئل کے2500 کارٹن سرکاری تحویل میں لے کر گودام کو سیل کردیا گیا جبکہ مالک تاجر چودھری نوید کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا اس کاروائی میں ای اے ڈی اے آصف رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع منظور احمد گل نے حصہ لیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں