ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا کبیروالا امدادی سنٹر کا اچانک دورہ 99

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا کبیروالا امدادی سنٹر کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا کبیروالا امدادی سنٹر کا اچانک دورہ

خانیوال ( سعید احمد بھٹی ) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں شفاف طریقہ سے امداد کی ادائیگی یقینی بنا رہی ہے

اب تک 95 ہزار سے زائد مستحقین کو 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد کی ادائیگی کی جاچکی ہے انہوں نے یہ بات کبیروالا میں امداد ادائیگی سنٹر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہا

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ امداد ادائیگی کیمپس پر آنے والے مستحقین کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں امداد کی ادائیگی میں اس بات کو سختی کے ساتھ مانیٹر کیا جا رہا ہے کہ ریٹیلر کی جانب سے ناجائز کٹوتیاں نہ ہو ں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں