126

ایبٹ أباد تھانہ نواں شہر ایس ایچ او عقیبت شاہ کا بلال ٹاٶن میں کامیاب چھاپہ

ایبٹ أباد تھانہ نواں شہر ایس ایچ او عقیبت شاہ کا بلال ٹاٶن میں کامیاب چھاپہ

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف )ایبٹ أباد تھانہ نواں شہر ایس ایچ او عقیبت شاہ کا بلال ٹاٶن میں کامیاب چھاپہ دوملزمان ہیروہین چرس شراب اسلحے سمیت گرفتار مقدمات درج مشہور منشیات فروش دلدارعرف پپو ولدرفیق اپنے دوست محمد ارشادولد محمد ارشاد قوم تنولی ساکنہ بلال ٹاٶن میں بیٹھے تھے

کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1030 گرام ہیروہین اور ایک کلو چرس اورپسٹل تیس بور 60 کارتوس اور شراب کی تیس بوتلیں برأمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کردیے اس ضمن میں ایس ایچ او نواں شہر عقیبت شاہ نے صحافیوں کوبتایا کہ گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکرملزمان سے بھاری منشیات پکڑی ہے انہوں نے کہا کہ میری حدود میں منشیات فروشوں کے لیے کوٸی جگہ نہیں ہے

میں منشیات کے خاتمے کے لیے سرگرم ہوں جرائم سے وابسطہ افراد میری حدود کو چھوڑ دیں اگر میرے ہتھے چڑھ گۓ تو انکے خلاف سخت سے سخت کارواٸی کی جاۓ گی منشیات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے نواں شہر کی عوام منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس سے مکمل تعاون کریں یاد رہے

کہ گرفتار ملزم دلدار عرف پپو پہلے بھی منشیات اور دیگر مقدمات میں سزایافتہ ہے انہوں نے کہا کہ نواں شہر کاچارچ سنبھالتے ہی منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کیاہے اور مزید بھی جاری رکھیں گے۔۔؎




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں