188

ہاؤسنگ سوسائٹی کیس: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نیب کے سامنے پیش

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے نیب آفس لاہور پہنچ گئے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور کی جانب سے طلبی کا نوٹس ملنے پر پیش ہوئے جب کہ نیب نے ان کے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو کل طلب کر رکھا ہے۔

پیشی سے قبل خواجہ سعد رفیق نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک اور پیشی، ایک اور طلبی۔

وزیر ریلوے نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر فیض احمد فیض کی غزل کے چند اشعار بھی درج تھے۔

[c5ab_tweet c5_helper_title=”” c5_title=”” link=”https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/978887019664429056″ ]

یاد رہے کہ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔

نیب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفتیش کے لئے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ کو طلب کیا تھا تاہم ذاتی مصروفیات کے باعث انہوں نے نیب سے اگلی تاریخ مانگی تھی

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نیب نے پیراگون سوسائٹی کے حوالے سے پوچھا ہے، نیب کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا اور جو سوالات پوچھے گئے ان کے جواب اور تفصیلات بھی دوں گا۔

نیب نے ریلوے آلات میں کرپشن کے حوالے سے سعد رفیق کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا جب کہ سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے سے ایل ڈی اے کیس میں بھی بیان حلفی طلب کر رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ہاؤسنگ سوسائٹی کیس: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نیب کے سامنے پیش” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں