وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم 133

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے آج ایک مرتبہ پھر ملاقات جاری ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں جاری ملاقات میں دونوں جانب سے سامنے آنے والے ناموں پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان آج کی ملاقات کے دوران کسی ایک نام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطہ ہوا تھا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو خصوصی طور پر ملاقات کے لیے کراچی سے اسلام آباد بلایا تھا۔

وزیراعظم سے ملاقات سے قبل خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ آج معاملہ حل ہوجائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان 5 ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم تمام ملاقاتیں بے نتیجہ ثابث ہوئیں۔

نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام سامنے آئے ہیں جب کہ حکومت نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام تجویز کیے ہیں۔

اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے پیپلز پارٹی کے پیش کردہ ناموں کو مسترد کیا گیا ہے تاہم حکومتی ناموں پر پی ٹی آئی متفق دکھائی دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں