125

ڈاکٹر عارف علوی کی چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

چودھری نثار اچھے آدمی ہیں، برے لوگوں میں پھنسے گئے،ڈاکٹر عارف علوی

حیدر آباد ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں چودھری نثار کو پارٹی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ چودھری نثار اچھے آدمی ہیں برے لوگوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ن لیگ اس لیے گھر کی لونڈی بنی ہے کیونکہ انہوں نے متنازع قانون بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کو صحیح ڈر ہے کہ اگلی حکومت ان کی نہیں ہوگی۔ عارف علوی نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت تحریک انصاف بنائیگی۔ ن لیگی رہنماﺅں کی جانب سے عدلیہ مخالف بیانات سے متعلق سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما بتایا کہ اگر حکومت کچھ نہیں کرگی تو عدالتیں ہی کام کرینگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں