دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو، بلاول بھٹو 110

دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو، بلاول بھٹو

دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو، بلاول بھٹو

نوابشاہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم بنانا حکومتوں کا کام ہے اور دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو۔

نوابشاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی اس مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم نے سندھ میں کئی چھوٹے ڈیم بنائے تاہم کسی جماعت نے اس مسئلے کو نہیں اٹھایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے پر اتفاق رائے قائم کیا جاسکتا ہے، جو ڈیم بنانا چاہتے تھے ان کی اپنی ہی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ڈیم نقصان پہنچائے گا اور دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے وقت ڈیم بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں، ڈیم بنانا حکومت کا کام ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت سے پیچھے ہٹیں ہیں اور نہ ہٹیں گے، بہت بڑی کامیابی ہے کہ اقتدار ایک حکومت سے دوسری حکومت کو منتقل ہورہا ہے، پیپلز پارٹی کو عوام پر اعتماد ہے اور کٹھ پتلیوں کو بھی کہتا ہوں کہ عوام پر اعتماد کریں۔

مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پہلے بھی (ن) لیگ والوں کو کہا تھا انہیں شکست نظر آرہی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ انتخابی دوڑ سے الگ ہوجائیں۔

تحریک انصاف سے اتحاد سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی سے نظریاتی اختلاف ہے اس لیے ان سے اتحاد مشکل ہے۔

اندرون سندھ پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی اتحاد سے واقف ہیں، ان کا ایجنڈا الگ الگ ہے تاہم سندھ کے عوام ان کے ساتھ نہیں اور وہ پیپلز پارٹی اور بینظیر بھٹو کے ساتھ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں