114

پاکستان کا متنازع کشن گنگا ڈیم کیخلاف عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا متنازع کشن گنگا ڈیم کیخلاف عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا ڈیم کے خلاف پاکستان نے عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ عالمی بینک کے صدر سے سندھ طاس معاہدے،کشن گنگا اور رتلے سمیت دیگر بھارتی منصوبوں کا معاملہ اٹھائیں گے ۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے متنازع ڈیم پر بھارت کو کئی تجاویز دی گئیں لیکن پڑوسی ملک نے یکطرفہ طور پر منصوبوں پر کام جاری رکھا جب کہ بھارت کو بتایا گیا تھا کہ ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کردیں جس کے بعد سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ معاہدے کی حفاظت کے لیے عالمی بینک کے صدر سے بات کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ بھارت کی جانب سے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنا غلط بات ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے شدید احتجاج اور اعتراضات کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا ۔

پاکستان کے احتجاج کے باوجود بھارت نے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا
پاکستان کے احتجاج کے باوجود بھارت نے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

نریندر مودی کی آمد کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شدید احتجاج کیا گیا اور وادی میں ہڑتال رہی جب کہ شہریوں نے فضا میں سیاہ غبارے چھوڑ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور اسٹیشن پر کام کا آغاز 2009 میں ہوا تھا اور اس منصوبے سے 330 میگا واٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

پاکستان کا اس متنازع منصوبے کے حوالے سے مؤقف ہے کہ یہ منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عالمی بینک نے کشن گنگا منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو مرتبہ مذاکرات کرائے تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں