پاکستان کے احتجاج کے باوجود بھارت نے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا 161

پاکستان کے احتجاج کے باوجود بھارت نے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

پاکستان کے احتجاج کے باوجود بھارت نے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

پاکستان کے شدید احتجاج کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں 330 میگا واٹ کے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جس پر پاکستان کو اعتراض ہے اور پاکستان کا مؤقف ہے کہ یہ منصوبہ اس دریا پر بنایا گیا ہے جس کا پانی پاکستان آتا ہے اور اس منصوبے سے پانی کی سپلائی متاثر ہوگی

کشن گنگا ہائیڈرو پاور اسٹیشن پر کام کا آغاز 2009 میں ہوا تھا۔ سری نگر میں پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر توانائی کی پیداوار میں خودکفیل ہوسکتا ہے۔

مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کیخلاف کشمیریوں نے وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی اور بھارت کے خلاف مظاہرے کیے۔

بھارتی گوج نے لال چوک کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے سری نگر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کیں، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل رکھی گئیں جبکہ میرواعظ عمر فاروق سمیت متعدد حریت رہنماؤں کو نظر بند کردیا گیا۔

مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر مارچ کی کال سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دے رکھی تھی۔

حریت رہنماؤں اورتنظیموں کی اپیل پر مودی کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کی گئی، تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔

حریت قیادت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے مجوزہ دورے کا مقصد عالمی برادری کو یہ جھوٹا تاثر دینا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے ساتھ خوش ہیں حالانکہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو جہنم زار بنارکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

پاکستان کے احتجاج کے باوجود بھارت نے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں