68

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ایس ڈی پی اوز نے شہداء پولیس کے خاندانوں کے گھروں میں جا کر رمضان راشن تقسیم

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ایس ڈی پی اوز نے شہداء پولیس کے خاندانوں کے گھروں میں جا کر رمضان راشن تقسیم

خانیوال ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ایس ڈی پی اوز نے شہداء پولیس کے خاندانوں کے گھروں میں جا کر رمضان راشن تقسیم کیا۔ یہ بات ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز میں بتائی گئی جس کے مطابق ڈی پی او رانا عمر فاروق کا کہنا ہے

کہ ضلع خانیوال میں امن و امان کے قیام اور شہریو ں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر جرائم پیشہ عناصر سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے پولیس افسران اور جوان محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء پولیس کے لواحقین کی خدمت محکمہ پولیس کا اولین فرض ہے اور اس سلسلہ میں شہداء پولیس کے لواحقین کیساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ضلع خانیوال نے عوام کے

جان و مال کے تحفظ کے لیے قیمتی جانوں کا نذرانے پیش کرکے قربانی کی لازوال داستان رقم کردی ان کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔پر یس ریلیز کے مطابق ڈی پی او کی ہدایات پر ایس ڈی پی اوز نے شہداء پولیس کے لواحقین سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل بھی دریافت کیے اور شہداء پولیس کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں