210

پاکستان کے سب سے بڑے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کو ہوگا

مغل اور ہسپانوی طرز تعمیر کے شاہکار نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کو کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموجود تمام اداروں کو اپنے دفاتر 31 مارچ تک نئے ایئرپورٹ پرمنتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آئندہ ماہ سے کام شروع کر دے گا۔

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/03/isb-airport.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”” type=”popup” link=”” align=”center” ]

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔

اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ خطے کے ایوی ایشن حب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہاں ایک فائیو اسٹار، ایک تھری اسٹار ہوٹل اور اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر ہو گا۔

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/03/isb-airport2.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”” type=”popup” link=”” align=”center” ]

ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے 3 شاپنگ مالز، گالف کورس، سینما گھر، بڑا اسپتال، کنونشن سینٹر، ڈیوٹی فری شاپس اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔

ڈائریکٹر پلاننگ سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے مطابق اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ پر بین الاقوامی معیار کے مطابق سیلف چیک ان کاؤنٹرز، لانگ ٹائم پارکنگ، 8 فائر کریش ٹینڈرز، جدید ترین ایئرفیلڈ، طیاروں کو فنی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ایم آر او سسٹم اور الگ کارگو ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے۔

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/03/isb-airport3.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”” type=”popup” link=”” align=”center” ]

ایئرپورٹ پر کارگو ویلیج بھی بنایا گیا ہے جبکہ گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز نے کام شروع کر دیا ہے۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے ساڑھے تین کلومیٹر سے زائد طویل ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جہاں اے تھری ایٹی سمیٹ دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کر سکتا ہے۔

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/03/isb-airport4.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”” type=”popup” link=”” align=”center” ]

پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے 4 ہزار جوان اور رینجرز کے دستے تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ جدید ترین لیزر سیکیورٹی سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/03/isb-airport-b.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”” type=”popup” link=”” align=”center” ]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں