65

گزشتہ روز پنجابی لینگوئج موومنٹ کے زیراہتمام پنجاب ہائوس میںعید ملن وساکھی میلہ کا اہتمام کیا گیا

گزشتہ روز پنجابی لینگوئج موومنٹ کے زیراہتمام پنجاب ہائوس میںعید ملن وساکھی میلہ کا اہتمام کیا گیا

لاہور (نامہ نگار) گزشتہ روز پنجابی لینگوئج موومنٹ کے زیراہتمام پنجاب ہائوس میںعید ملن وساکھی میلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکہ‘ کینیڈا اور لندن سمیت دیگر ممالک سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

میلے کی تقریب کی صدارت سابق ڈی جی پیلاک صغریٰ صدف نے کی جبکہ قائد پنجابی تحریک چوہدری محمد الیاس گھمن‘ پردیپ سنگھ گل‘ ستونت کور‘ ڈاکٹر نبیلہ رحمن‘ ارون پریت سنگھ‘ ڈاکٹر پروفیسر ارشد اقبال ارشد‘ پروفیسر ڈاکٹر رزاق شاہد اور پروفیسر ڈاکٹر کلیان سنگھ کلیان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے وساکھی کی اہمیت کے موضوع پر گفتگو کی اور کہا کہ پنجاب کا یہ قدیم تہوار ہے۔

جس دن کسان اور زمیندار اپنی فصلوں کی کٹائی کرتے ہیں اور اس موقع پر ڈھول اور بھنگڑے کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ چوہدری الیاس گھمن نے اس خوبصورت میلے کا اہتمام کرنے پر پنجاب ہائوس کی انتظامیہ چیئرمین پنجابی لینگویج موومنٹ چوہدری نذیر کہوٹ‘ ناصر شہزاد اور بیرسٹر عمیر منظور کو مبارکباد پیش کی۔ میلے کی تقریبات میں معروف گلوکار عمران شوکت علی‘ استاد فہیم عباس‘ منور سعید‘ صفدر ماہی‘ سعید مغل‘ شاہد جاوید‘ خدام علی‘ تیمور افغانی‘ ڈاکٹر رضوانہ اور ندیم اقبال نے عارفانہ کلام ٹپے‘ ماہیے اور گیت گا کر سامعین کو مسحور کیا۔ صغریٰ صدف نے کہا کہ میلے ٹھیلے پنجاب کی ثقافت کا حصہ ہیں لہٰذا ایسی تقریبات کے انعقاد سے ہم اپنے کلچر کو زندہ رکھ سکتے ہیں۔

میلے کی تقریبات سے ظاہر حسین بھٹی‘ ڈاکٹر پروفیسر عباس نبیل شاد‘ احمد رضا وٹو‘ ندیم رضا‘ ڈاکٹر ظفر مقبول ‘خالد اعجاز مفتی‘ ڈاکٹر نگہت خورشید‘ قاضی طارق عزیز‘پروین وفا‘ امان اللہ ملک‘ ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ‘ رئوف ورک‘ عتیق انور راجہ‘ ملک تصور پنجابی‘ علی طاہر‘ حکیم آصف گجر‘ میاں شہباز‘ ملک ارشاد‘ عبدالقدوس کیفی‘ انور عزیز چانڈیو‘ زاہد صدیقی‘ مشتاق قمر‘ وحید ناز‘ ڈاکٹر ناصر بلوچ‘ ممتاز راشد لاہوری‘ مرزا یٰسین بیگ‘ شوکت ناز نے بھی خطاب کیا جبکہ میزبانی کے فرائض ممتاز ملک نے انجام دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں