207

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں قائم رمضان بازار عوامی ریلیف کا ذریعہ بن گیا

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں قائم رمضان بازار عوامی ریلیف کا ذریعہ بن گیا

ملتان/خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں قائم رمضان بازار عوامی ریلیف کا ذریعہ بن گیا ہے اس رمضان بازار میں 17 سے زائد اشیاءخوردونوش پر حکومتی سبسڈی کے باعث رمضان بازاروں میں شہریوں کا جم غفیر نظر آرہا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب محمد مرتضی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے سستے رمضان بازار کا دورہ کیا۔ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز نے کاونٹرز کا معائنہ کیا اور اشیائ خوردونوش کا معیار بھی چیک کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے انتظامات پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں