58

حکومت میٹرک تک مفت تعلیم اور دوہزار وظیفہ جاری کریں،کیپٹن عاصم ملک

حکومت میٹرک تک مفت تعلیم اور دوہزار وظیفہ جاری کریں،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کسی بھی قوم کی ترقی میں تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے اور تعلیم کا حصول ہر انسان کا بنیادی حق ہےاور یہ بنیادی حق ہر انسان کو اس وقت مساوی طور پر ملتا ہے جب اس کے لیے تعلیم کے مواقع آسان اور قابل رسائی بنا دیے جائیں، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی معیار خصوصا دیہی علاقوں میں تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے ضروری ہے

کہ پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم یافتہ بنایا جائے، اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت ہر بچے کی تعلیم کو فری کرنے کا اعلان کرے اور ان کی کتابیں، اسٹیشنری، یونیفارم اور ماہانہ خرچہ بھی مفت کیا جائے، میں میڈیا کے پلیٹ فارم کے توسط سے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان اور پنجاب کے ہر بچے کے لیے تعلیم کو نہ صرف مفت کیا جائے

بلکہ ان کی کتابوں کا خرچہ بھی حکومت اٹھائے اور ان کے لیے ماہانہ ایک سے دو ہزار روپے وظیفہ بھی مقرر کیا جائے تاکہ پاکستان کی انے والی نسلیں اعلی تعلیم سے بہرہ مند ہوسکیں اور پاکستان پڑھے لکھے نوجوانوں کے ہاتھ میں آسکیں، اس طرح بچوں کے تعلیمی اخراجات والدین پر بوجھ نہیں ہونگے اور ہر بچہ سکول میں ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں