64

اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری، مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری، مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری، مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری جاری ہے جس میں 24 گھنٹوں میں مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 ہزار 490 فلسطینی شہید اور 73 ہزار 439 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، رہائشی علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب القدس بریگیڈ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے۔

ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نےامریکی صدر بائیڈن سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ  سابق اسرائیلی ملٹری کمانڈرنے اسرائیلی اخبار کو انٹرویو کہا کہ اسرائیل علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں، غزہ اور لبنان میں جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ جلد یا بدیر آکر ہمارے منہ پر پڑے گا۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=6cvvNY4qfgM

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں