45

جرائم پیشہ عناصر ہرگز کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں منشیات ایک لعنت ہے جس نے کئی ماؤں کی گودیں اجاڑ کر رکھ دی ہیں

جرائم پیشہ عناصر ہرگز کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں منشیات ایک لعنت ہے جس نے کئی ماؤں کی گودیں اجاڑ کر رکھ دی ہیں

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہائی کورٹ اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے احکامات کے مطابق پٹوار خانوں میں پرائیویٹ منشی کام نہیں کرینگے۔غیر رجسٹرڈ کالونیوں کی رجسٹری پاس نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل دار ہارون آباد ملک آصف محمود نے تحصیل آفس ہارون آباد میں جناح پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ۔ جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

ان کا کہنا تھا کہ سفارش کی بجائے میرٹ کو ترجیح دیتا ہوں جو لوگ طلسماتی طریقے چور راستے سے سرکار اور قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکا اور چونا لگاتے ہیں ایسے لوگ ہرگز معافی کے مستحق نہیں ہیں ایسے شارٹ کٹ چور راستے اور طلسماتی طریقے استعمال کرنے والے افراد ادارے کی بدنامی اور قومی خزانے کے نقصان کا باعث ہیں ایسے افراد سخت قانونی کاروائی کےمستحق ہیں ایسے افراد سے ہرگز کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی سائلین بلا جھجھک میرے پاس ڈائریکٹ تشریف لائیں

اور بالمشافہ ملاقات کریں ان کے ریونیو مسائل کا فوری طور پر حل کروانا میرا اولین مقصد اورمحکمانہ مشن ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون۔ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عامر محمود کے احکامات پر سائلین کے مسائل اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں