عمران نیازی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کیے جائیں، کیپٹن عاصم ملک 65

عمران نیازی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کیے جائیں، کیپٹن عاصم ملک

عمران نیازی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کیے جائیں، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کیے جائیں اور فوجی عدالتوں میں ان کیسوں کی سماعت کی جائے کیونکہ عمران نیازی 9 مئی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حملے کسی ادارے پر نہیں

بلکہ پاکستان اور پاکستان کی سالمیت پر حملے تھے اس لیے عمران نیازی اور اس کے ملوث ورکروں اور راہنماوں کے خلاف جتنے بھی 9 مئی کے کیسز ہیں ان کی سماعت فوجی عدالتوں کے سپرد کی جائے، 9 مئی کے دن ہونے والے واقعات پاکستان کی تاریخ کے شرمناک واقعات ہیں اور ان واقعات میں ملوث افراد نے ملک دشمنی کی تمام حدیں پار کردیں، بدترین حالات میں بھی ایسے واقعات رونما نہیں ہوئے

بلکہ ایسے واقعات کے بارے میں کسی بھی سیاسی شخصیت یا عام محب وطن پاکستانی نے سوچنا تک گوارا نہیں کیا لیکن عمران نیازی کی پاکستان دشمنی نے اس سوچ کو عملی جامہ پہنایا، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ جب تک عمران نیازی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں نہیں سنے جائیں گے تب تک ان کے ورکروں کی پاکستان مخالف سرگرمیاں اور گمراہ کن پروپیگنڈے جاری رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں