97

عمران نیازی کا آئی ایم ایف کو۔خط لکھنا پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے،کیپٹن عاصم ملک

عمران نیازی کا آئی ایم ایف کو۔خط لکھنا پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے عمران نیازی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کا یہ قدم انتہائی سنگین جرم ہے اور غداری کے زمرے میں آتا ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات کو یوں ساری دنیا کے سامنے لانا اور پاکستان کو بدنام کرنا ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے کے مترادف ہے،

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سنگین معاشی بحران سے گزر رہا ہے اس وقت آئی ایم ایف سے امداد پاکستان کے لیے آکسیجن ہے یوں عمران نیازی کا یہ خط پاکستان کی آکسیجن روکنے کی کوشش ہے جسکی ہر پاکستانی مذمت کرتا ہے، کیپٹن (ر) عاصم ملک نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران نیازی کی سنگین غداری کا نوٹس لے اور جنگی بنیادوں پر اس کیس کا فیصلہ کرے جبکہ عمران نیازی کو اس سنگین غداری پر قرار واقعی سزا دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں