ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس اہلکار کا خاتون پر تشدد، تھپڑ مارے اور دھکے دیے 90

ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس اہلکار کا خاتون پر تشدد، تھپڑ مارے اور دھکے دیے

ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس اہلکار کا خاتون پر تشدد، تھپڑ مارے اور دھکے دیے

ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس اہلکار نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تھانہ ٹیکسلا کی پولیس ٹیکسلا کچہری میں جیب تراشی میں ملوث ملزم بصیر خان کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم کی والدہ بیٹے کو بچانے کیلئے آڑے آگئی۔

ملزم کی والدہ کی مداخلت پر پولیس اہلکار امتیاز ناصر نے خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تھپڑ مارے، زمین پر گھسیٹا اور دھکا دے کر زمین پر گرادیا۔

پولیس کے مطابق جیب تراشی میں ملوث ملزم بصیر خان کو پولیس گرفتار کرنے گئی تو ملزم نے والدہ کے ہمراہ پولیس سے مزاحمت کی، پولیس نے ملزم بصیر خان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے خاتون پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکار امتیاز ناصر کو معطل کرکے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=NE8Fzy1kS_Q&t=4s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں