68

فارم 45 کے تحت سندھ حکومت بنائیں گے ، پیپلز پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ہونگے،بلاول بھٹو زرداری

فارم 45 کے تحت سندھ حکومت بنائیں گے ، پیپلز پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ہونگے،بلاول بھٹو زرداری

ٹھٹھہ (رپورٹ امین فاروقی)
فارم 45 کے تحت سندھ حکومت بنائیں گے ، پیپلز پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ہونگے ، زرداری صاحب جب صدارت پر آتا ہے ، تو ملک بڑھتا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ بھر سے انتخابات میں کامیابی پر ٹھٹھہ میں جلسہ تشکر
صوبائ و ضلع رہنماؤں نثار کھوڑو ، سینیٹر سسئ پلیجو ، عاجز دھامرہ ، علی حسن زرداری ، صادق میمن ، ریاض شاہ شیرازی ، پیر رحمانی ، غلام قادر پلیجو سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت
پیپلز پارٹی کا سندھ سے انتخابات میں کامیابی پر ٹھٹھہ میں جلسہ تشکر منعقد ہوا ، جہاں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ افسوس باق سیاست دان عمر میں مجھ سے بڑے ہیں ، پر وہ اپنے لئے سوچتے ہیں ، ہمیں عوام کے لئے سوچنا ہوگا ، ہارنے والے اور جیتے والے سب احتجاج پر ہیں ملک بحران کی طرف جا رہا ہے ، ایسے میں ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ بلند کرتے ہیں ، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ، اگر آمریت بڑھی تو رکاوٹ بنتے ہوئے بھرپور مزاحمت کریں گے ۔

بلاوک بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کا پیر اور لاڑکانہ کا مولانا دھاندلی کا رونہ رو رہے ہیں ، جبکہ یہ دونوں ہمیشہ پہلے میری ماں سے اور اب مجھے سے بڑی لیڈ سے ہار جاتے ہیں ، مولانا کو جھوٹ نہی بولنا چاہیے ، اور پیر صاحب ! صرف دیدار کرانے سے کام نہی چلتا ، عوامی امنگوں پر پورا اترنا پڑھتا ہے
پیر اور مولانا اگر سچے ہیں تو آئیں اور فارم 45 کے تحت ثبوت دیں
ہم وفاق نہی چاہتے ہم سندھ اور بلوچستان کے مسائل اور سیلاب متاثرین کو انکا حق دلوائیں گے
ہم 18 ماہ میاں صاحب کے ساتھ رہے ، ہم سے کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے وعدے پورے نہ ہوسکے ، اگر متعلقہ فورم سے انصاف نہ ملا تو پھر عوام کیساتھ احتجاج کرونگا
سندھ حکومت فارم 45 پر حکومت بنائے گی ، پیپلزپارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ہیں ، زرداری صاحب جب صدارت پر آتا ہے تو ملک بڑھتا ہے بجٹڈ سے پہلے اپنی کابینہ کے ذریعے ضلع وائز مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا پروفائل بنائیں گے تاکہ ٹھٹھ اور دیگر ضلعوں میں ترقیاتی منصوبے قائم ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں