124

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں19 فروری تک توسیع کردی ۔

 انسدادِدہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

جونیئر وکیل نےعدالت کو بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ کیس میں مصروف ہیں ،لہٰذادلائل کے لئےمزید وقت دیاجائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعےحاضری کے انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

https://www.youtube.com/watch?v=piABODP6Pos&t=5s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں