گھوٹکی ،کوہاٹ اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی 120

گھوٹکی ،کوہاٹ اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی

گھوٹکی ،کوہاٹ اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی

گھوٹکی ،کوہاٹ اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی

گھوٹکی ،کوہاٹ اورخوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی جبکہ ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کی قومی اسمبلی کی نشست کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر ہفتہ کو دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔

این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کل ہوگی۔8 فروری کو مشتعل افراد نے آ ر او آ فس میں بیلٹ باکس کو آگ لگا دی تھی۔متاثرہ 26پولنگ اسٹیشنوں کے علاقے کوریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

پی کے 90 کوہاٹ کے 8پولنگ اسٹیشنوں پر بھی ری پولنگ کل ہوگی۔ 8پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 41 ہزار ہے یہاں بھی متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی تھی۔

اس کے علاوہ کل بروز جمعرات پی ایس 18 گھوٹکی کے دوپولنگ اسٹیشن پر بھی دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے ۔8فروری کی کشیدگی کے بعد علاقے میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی یہاں رجسٹر ڈووٹرز کی تعداد 3310 ہے۔

ادھرٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ کاسٹ نہ ہونے کی شکایت پر ہفتہ کوری پولنگ ہوگی۔

https://youtu.be/kA4M5ta5v5w

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں