120

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

عام انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال حاجی لیمو گوٹھ میں دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک بچی بھی زخمی ہوئی ، دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔

پولیس حکام کے مطابق  پراسرار نوعیت کا دھماکا ہے، فوری کچھ نہیں کہہ سکتے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل آج بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس کےعلاوہ  جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، وہ چمن سے کوئٹہ جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حافظ حمداللہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

ملک میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ 8 فروری بروز جمعرات کو صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں