126

روم کو للکار کر ، علی بن ابی طالب کی فوج کا پہلا دفاعی سپاہی بنکر رومیوں سے لڑنے کا جراتمندانہ اعلان کرنے والی شخصیت امیر معاویہ ہیں ،علامہ امین فاروقی

روم کو للکار کر ، علی بن ابی طالب کی فوج کا پہلا دفاعی سپاہی بنکر رومیوں سے لڑنے کا جراتمندانہ اعلان کرنے والی شخصیت امیر معاویہ ہیں ،علامہ امین فاروقی

ٹھٹھہ نمائندہ
اسلام کے محسنین حضرات امیر المومنین سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ و امیر المومنین سیدنا امیر معاویہ رضہ بھائ ، بھائ ہیں
۱۳ رجب یوم ولادت علی بن ابی طالب اور ۲۲ رجب یوم وفات امیر معاویہ بن ابی سفیان رضہ ہے
ہر دو مقدسات کا اس ماہ ذکر محبت اتحاد امت کی بینظیر مثال ہےفاتح خیبر داماد پیغمبر سیدنا علی المرتضیٰ رضہ زہد و تقویٰ اور قاضی القضاء و خلیفہ چہارم رہے
امیر المومنین سیدنا امیر معاویہ رضہ ، نے روم ، قبرص و قسطنطنیہ سمیت 65 لاکھ 64 ہزار مربع میل پر بے مثال حکومت کرکے سیاست و تدبر کا عملی مظاہرہ کیا روم کو للکار کر ، علی بن ابی طالب کی فوج کا پہلا دفاعی سپاہی بنکر رومیوں سے لڑنے کا جراتمندانہ اعلان کرنے والی شخصیت امیر معاویہ ہیں
علامہ امین فاروقی
جامعہ مسجد محمد صلی اللہ علیہ وسلم دھابیجی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب ماہ رجب بہت سے واقعات میں اہمیت رکھتا ہے جنمیں ۱۳ رجب کو سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کی یوم ولادت ہے وہیں ۲۲ رجب کو یوم وفات کاتب وحی رسول فاتح شام اور آدھی سے زائد دنیا پر بے مثال حکومت قائم کرکے یہودیت کی ہر سازش کا قلع قمع کرنے والی شخصیت برادر نسبتی اور مسلم امہ کے ماموں سیدنا امیر معاویہ بن ابی سُفیان رضہ بھی ہے ۔ ان ہر دو مقدسات کا اسلام کے کئے گراں قدر خدمات سمیت اس ماہ میں نسبت بھائ ہونے کا عملی ثبوت ہے ، کہ مسلمہ امہ کے علی معاویہ بھائ بھائ ہیں
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے دور خلافت میں اسلامی سرحدات کو توسیع دی
پہلی بحری بیڑہ کے موجد بنے رسول خدا نے انہیں ھادی اور مھدی کا خطاب دیا
اپنی مدبرانہ اور سیاسی اساسات کے تحت حمکت بھرے فیصلے و جدوجہد آپکی عملی زندگی رہی
مسلم امہ کو سیاست امیر معاویہ کے طرز کو اپنا کر دنیا سے یہودیت اور اسکی ذریت کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانا ہوگا اور ہر طرح کی منفی سیاست سے بچنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں