1

ضلع مہمند میں تحریک لبییک پاکستان کی تنظیم سازی ،ورکر کنونشن میں اہم فیصلے

ضلع مہمند میں تحریک لبییک پاکستان کی تنظیم سازی ،ورکر کنونشن میں اہم فیصلے

ضلع مہمند میں تحریک لبییک پاکستان کی تنظیم سازی ۔اپر مہمند میں PK68 کے امیدوارمولانا عادل نوری کوکامیاب کرکے علاقے کے مسائل سب سے بہتر حل کرینگے۔ تحریک کا مقصدگھر گھر پہنچائنگے۔ورکر کنونشن میں اہم فیصلے۔
ضلع مہمند میں تحریک لبیک پاکستان نے اپر مہمند میں مولانا عادل نوری کی سربراہی میں تنظیم کا بنیاد رکھا اور اپر مہمند میں Pk
68 کے امیدوار مولانا عادل نوری کیلئے علاقے میں مکمل کمپین چلانا اور ہر گھر کو تنظیم کا مقصد پہنانے کے فیصلے بھی کئے گئے۔ گنداو میں تحریک لبیک پاکستان کا ضلع مہمند میں پہلی تنظیم سازی ہے۔
مولانا عادل نوری نے کہا کہ اس ملک میں مختلف ناموں اور شکلوں میں سیاسی لوگوں نے حکومت کی لیکن مسائل حل نہیں ہوئے اور ملک میں سیاست کو بھی بدنام کیا ۔لیکن تحریک لبیک پاکستان صرف وعدیں نہیں کرینگے اور اپنے وعدیں سو فیصد پوری کرینگے۔قوم کے ساتھ کبھی دھوکہ نہیں کرینگے ۔قبائلی علاقوں میں علمائے کرام کا ایک الگ مقام ہے۔اور علمائے کرام۔ہی اس پسماندہ علاقوں کے درست نمائندگی اور قومی خدمت کرسکتے ہیں ۔ورکر کنونشن میں علمائے کرام اور۔علاقائ مشران بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں