138

سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے اعزاز میں کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام

سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے اعزاز میں کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام

جدہ ۔(نورالحسن گجر سے )

عمرہ کی سعادت کے لیے آئے سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے اعزاز میں کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاک کشمیر کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور عمرہ کی مبارکباد دی۔

عشائیہ کی صدارت سابقہ مشیر برائے اوورسیز و پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سنئیر رہنما سردار عنایت اللہ عارف نے کی عشائیہ سے خطاب کرتے سپیکر چودھری لطیف اکبر کاکہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم دنیا کو نظر نہیں آتے،عورتوں، بچوں کو بھی بے دردی سے ماراجارہا ہے
اوورسیز مقامی قوانین کااحترام کرتے ہوئے کشمیر کاز کے لئے کام کریں سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا انکا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری نوٹس ل،تقریب سے چئیرمین کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سردار وقاص عنایت انجینئر عارف مغل، چودھری تصور حسین، چودھری اکرم گجر، جان گلزار، سابق وفاقی وزیر چودھری شہبازحسین اور سردارعنایت اللہ عارف نے بھی خطاب کیا اور چوہدری لطیف اکبر کی عوامی خدمات اور کشمیر کے آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور عمرہ کی مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں