122

سماجی خدمات سرانجام دینے والے اللہ کی رضا ء کے لیے اپنے آپ کو وقف کررکھا ہے ،حاجی فیاض احمد

سماجی خدمات سرانجام دینے والے اللہ کی رضا ء کے لیے اپنے آپ کو وقف کررکھا ہے ،حاجی فیاض احمد

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی ) لارڈ میئر بانبری آکسفورڈشائر حاجی فیاض احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماجی خدمات سرانجام دینے والے اللہ کی رضا ء کے لیے اپنے آپ کو وقف کررکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جو بھی انتظامیہ کہے گی وہ پورا کرونگی ۔انہوں نے اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ کے لیے پچاس ہزار نقد ادائیگی کی

۔اس تقریب سے ڈاکٹر وحید اقبال،عبدالرزاق سابق کونسلر برطانیہ بانبری،سیاسی و سماجی رہنما محمد اقبال ڈھلوی نے بھی خطاب کیا اور عبدالرزاق سابق کونسل اور محمد اقبال ڈھلوی نے ٹرسٹ کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے نقد دی ۔ثریا ویلفیئر ٹرسٹ مشتاق بھٹی ،چودھری سرفراز علی ،محمد اکرم بھٹی ،محمد ریاض آف سابق فنانس سیکرٹری نے خصوصی شرکت کی ٹرسٹ کے قائم مقام صدر ملک محمد رفیق نے حاجی فیاض احمد اور دیگر مہماننان کا شکریہ ادا کیا

اور ٹرسٹ کے میڈیکل سپیلسٹ اور میڈیکل آفسر ،چلڈرن سپیشلسٹ ،آرتھو پیڈک سرجن،کارڈیالوجسٹ،نیوروفزیشن ،آئی سرجن ،فزیوتھراپسٹ،او پی ڈ آئی،گائناکالوجسٹس ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے موجود رہتے ہیں اور عوام علاقہ کے تعاون سے اسلام گڑھ ویلفئیرٹرسٹ دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں