107

اللہ نے نوسر باز سے ہماری جان چھڑا دی: خواجہ آصف

اللہ نے نوسر باز سے ہماری جان چھڑا دی: خواجہ آصف

اللہ نے نوسر باز سے ہماری جان چھڑا دی: خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نواز شریف کے دور میں ہنستا بستا ملک تھا جسے ایک شخص نے تباہ کردیا۔

سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے والی بال گراؤنڈ میں خواتین ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں خواتین اسی طرح نواز شریف کے لیے کام کرتی رہیں، سردی کی وجہ سے انتخابی مہم سست روی کا شکار  تھی،  آج خواتین نے رونق لگائی تو دھوپ بھی نکل آئی۔

ن لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا تھا نواز شریف کے دور میں ایک ہنستا بستا ملک تھا، پھر ایک ایسے شخص کو  ملک کی باگ دوڑ تھما دی گئی جس نے تباہی مچادی، نواز شریف  8 فروری کو پھراقتدار میں آئے گا اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں 16 ماہ کی حکومت ملی، اس میں بھی شہر کی سڑکیں بنائیں، پچھلی حکومت نے ایک اینٹ تک نہ لگائی، اللہ نے اس نوسر باز سے ہماری جان چھڑا دی، آپ لوگوں کا اور ہم سب کا جینا مرنا اس وطن کےساتھ ہے، مجھے انہوں نے چھ ماہ کے لیے قید کرایا، خود پکڑے گئے تو ٹی وی پر آکے اپنے لیڈر کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔

خطاب میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری تربیت ہے کہ ماؤں بہنوں کی عزتیں سانجھی ہوتی ہیں، ان لوگوں نے ٹی وی پہ باتیں کیں کہ الیکشن نہیں لڑوں گا، اب ماں کو چوک پر لے آئے۔

بات جاری رکھتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ عزت دار لوگ اپنی ماؤں بہنوں سے ایسا نہیں کرتے، ہماری مائیں بہنیں باشعور ہیں،ہم نے عزت آبرو کےساتھ جیلیں کاٹیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری گھر کی خواتین پر مقدمات چلائے گئے،کہیں لے جائیں مجھے روزہ رسول پہ لےجائیں میرا کسی واقعہ سےکوئی تعلق نہیں۔

https://youtu.be/oh4nkHIe95I

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں