130

ہم نومنتخب صدر چودھری محمد الیاس،جنرل سیکرٹری ابرار منیر مغل اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

ہم نومنتخب صدر چودھری محمد الیاس،جنرل سیکرٹری ابرار منیر مغل اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

اسلا م گڑھ (نامہ نگار ) ہم نومنتخب صدر چودھری محمد الیاس،جنرل سیکرٹری ابرار منیر مغل اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ انشاء اللہ ماضی کی طرح آگے بھی علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرنے اور اسکے حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان فروفیشنل یونین آف جرنلسٹ اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ملک محمد الیاس اعوان ،محمد افضل گوبگا ،خواجہ بابر ،خواجہ محمد لطیف ،خواجہ محمد اسحاق اور دیگر نے چنار پریس کلب (رجسٹرڈ)تحصیل اسلام گڑھ نومنتخب صدر چودھری محمد الیاس ،نومنتخب جنرل سیکرٹری ابرار منیر مغل کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا

انہوںنے کہاکہ چنار پریس کلب کی ٹیم پڑھے لکھے اور متحرک صحافیوں پر مشتمل ہے جنہوںنے نامساعد حالات میں اپنی قلم کے ذریعے عوامی مسائل سمیت مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا

ہم چوھدری عبدالرزاق نیازی کو بطور سپریم ہیڈ، عرفان صادق کو سرپرست اعلی، چوھدری محمد الیاس کوصدر، ابرار منیر مغل کو سیکرٹری جنرل، سید صابر راجوروی سینئر نائب صدر، جاوید اختر چوھدری نائب صدر، حسن الیاس ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولوی خادم حسین سیکرٹری مالیات اور کاشف اکبر سیکرٹری نشر و اشاعت منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں