114

نومنتخب صدر چودھری محمد الیاس،جنرل سیکرٹری ابرار منیر مغل اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

نومنتخب صدر چودھری محمد الیاس،جنرل سیکرٹری ابرار منیر مغل اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی) چنار پریس کلب (رجسٹرڈ) تحصیل اسلام گڑھ ضلع میرپور سمیت پورے آزادکشمیر کے بہترین صحافتی اداروں میں ہوتا ہے ۔چنا ر پریس کلب کی ٹیم پڑھے لکھے اور متحرک صحافیوں پر مشتمل ہے ہم نومنتخب صدر چودھری محمد الیاس،جنرل سیکرٹری ابرار منیر مغل اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ انشاء اللہ ماضی کی طرح آگے بھی علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرنے اور اسکے حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرینگے

ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ اسلام گرھ راجہ وقار امین نے چنار پریس کلب (رجسٹرڈ) میں پریس نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے اس موقع پر کہاکہ ہم چوھدری عبدالرزاق نیازی کو بطور سپریم ہیڈ، عرفان صادق کو سرپرست اعلی، چوھدری محمد الیاس کوصدر، ابرار منیر مغل کو سیکرٹری جنرل، سید صابر راجوروی سینئر نائب صدر، جاوید اختر چوھدری نائب صدر، حسن الیاس ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولوی خادم حسین سیکرٹری مالیات اور کاشف اکبر سیکرٹری نشر و اشاعت منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پر ان کے ہمرا چودھری محمد تنویر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں