92

فلسطینیوں کے حق میں کشمیر سائنس کالج اسلام گڑھ کے پرنسپل کمانڈر محمد رفیق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

فلسطینیوں کے حق میں کشمیر سائنس کالج اسلام گڑھ کے پرنسپل کمانڈر محمد رفیق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

اسلام گڑھ (نامہ نگار ) فلسطینیوں کے حق میں کشمیر سائنس کالج اسلام گڑھ کے پرنسپل کمانڈر محمد رفیق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ریلی اسلام گڑھ ٹائون سے شروع ہوکر پلائی موڑ سے چکر کاٹتے ہوئے چوک راج محمد شہید تک پہنچی ۔جلسے کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت عمیر زیدی نے حاصل کی ۔حضور ﷺ کی بارگاہ میں عقدیت کے پھول حسنین شاہد نے پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض حسنین بنارس ،محمد احتشام نے سرانجام دیئے مقررین نے عمیر زیدی ،حسن نذیر ،فیضان طارق،محمد حفیظ کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطیینوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انتہا ہوچکی ہے

اور مسلمان ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔بڑے بڑے ممالک خاموش بیٹھے ہیں ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھے ہوئے بیٹھے ہیں اور ہماری آنکھیں دیکھ رہی ہیں کہ ہماری بیٹیوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں ہم صرف دعا کررہے ہیں مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے عسائیت ،یہودیت بھر پور حصہ لے رہی ہے ۔گولہ بارود بممباری کررہے ہیں اور انسانوں ،حیوانوں کے حقوق کی تحفظ کرنے والی تنظیمیں آج غائب ہوچکی ہیں مقررین نے کہاکہ ہم پانچ نمازیں پڑھتے ہیں اور غزوہ میں چھے نمازیں ،چھٹی نماز نمازجنازہ پڑھی جارہی ہمیں افسوس کے علاوہ کچھ اور کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے

ریلی مین مرکزی سرپرست اعلیٰ تنظیم السادات سید صابرحسین راجوروی اور دیگر نے بھی شرکت کی انہوںنے مزید کہاکہ مسلمانوں کے اندر غیرت کا جذبہ ختم ہورہا ہے اور یہودیوں کی پشت پنائی میں دین اپنے دلوں سے نکل چکا ہے ۔آج مسلمان عہد کرلیں کہ ہم نے عسائیت اور یہودیت کو نست نابود کرنا ہے تو اللہ ہمارا مددگار بن سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں