66

آزاد کشمیر کے مرکزی انٹری پوائنٹ کوہالہ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی

آزاد کشمیر کے مرکزی انٹری پوائنٹ کوہالہ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی

مظفرآباد (پی آئی ڈی)17مئی 2024 آزاد کشمیر کے مرکزی انٹری پوائنٹ کوہالہ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔جس میں انٹری ہوائنٹ پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرا دیئے گئے۔ کوہالہ کے مقام پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرانے کی تقریب میں سول انتظامیہ، پاک فوج، پولیس،

سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ وطن ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور اس کے چپے چپے کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں