68

ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کشمیریوں کیلئے سائباں کی حثیت رکھتی ہیں،چوہدری واجد علی برکی

ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کشمیریوں کیلئے سائباں کی حثیت رکھتی ہیں،چوہدری واجد علی برکی

سٹوک آن ٹرینٹ( بیوروچیف )سابق نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی یوکے،معروف بزنس مین،سابق مشیر صدر ریاست برائے اوورسیز چوہدری واجد علی برکی نے کہا ہیکہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی دلچسپی پر وفاق کی جانب سے آزاد جموں وکشمیر حکومت کو تیئس ارب روپے کے خطیر رقم فراہم کرنے کے فیصلے کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو جائز قرار دیکر ترجیحات میں شامل کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیا

کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت اور ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ترجمان ہے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عوامی مزاحمتی تحریک سے پیدا ہونے والے تشویشناک صورتحال پر از خود آزاد جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے مدبرانہ سوچ اور قومی لیڈر ہونے کے فرائض منصبی ادا کئے ہیں صدر پاکستان نے ساڑھے تین سو میگاواٹ بجلی اور آٹے پر سبسڈی کے مطالبات کو تسلیم کر کے آزاد جموں وکشمیر کے اجتماعی مسائل پر این ایف سی ایوارڈ میں شامل کرنے اور سندھ کے وسائل سے حصہ دینے کا اعلان کر کے وفاق پاکستان کی علامت ہونے کا عملی مظاہرہ کر دیا ہے پیپلز پارٹی کے عہدیداران وکارکنان اپنی رائے قیادت تک پہنچانے کے بعد ملنے والی پارٹی پالیسی پر کاربند ہیں پارٹی قیادت کے فیصلوں کا دلی احترام آور پابندی کرتے ہیں

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے عوام کو منظم رکھ کر بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے پورے آزاد کشمیر میں عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے آنے والے پرامن شرکاء کیلئے مظفرآباد ڈویژن کے سرفروش عوام دیدہ و دل فرشِ راہ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کشمیریوں کیلئے سائباں کی حثیت رکھتی ہیں جنھوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے تین جنگیں لڑی ہیں سیلاب ہو یا قدرتی آفات اٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کا قیامت خیز زلزلہ ہو تباہ حال لٹی پٹی قوم کی آبادکاری اور تعمیر نو میں افواج پاکستان کا کلیدی کردار رہا ہے

۔انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ میں قیادت نے شمولیت کا فیصلہ کیا تو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ کے منصب پر فائز کیا جائے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر چوہدری لطیف اکبر سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور کی قیادت میں عوامی حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہمارا مان اور تحریک آزادی کشمیر کی آزادی کا نشان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں