45

پاکستان مسلم لیگ ن آج ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، چوہدری نعیم اختر

پاکستان مسلم لیگ ن آج ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، چوہدری نعیم اختر

پیرس( بیوروچیف)چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس،ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن وسابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے مشکور ومنون ہیں جنھوں نے آزادکشمیر کے لئے 23 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی

محمد شہباز شریف نے آزاد جموں وکشمیر کی جاری صورتحال بہتر بنانے کے لئے تمام جماعتوں اور حکومت کو مثبت کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت دی۔چوہدری نعیم اختر نے کہا کہ 23 ارب روپے کی خطیر رقم کی فراہمی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ اپنی قلبی اور نظریاتی وابستگی ثابت کی انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں مریم نواز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب بننا کارکنان کے لئے نیک شگون ہیں مسلم لیگ ن ملکی معیشت کو بہترین کرنے کے لئے قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کی قیادت میں دن رات کوشاں ہے

۔انھوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ بھر کی پسماندگی کے خاتمے اور جنوبی پنجاب کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی اور اپنے والد محترم قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی طرح پنجاب کی عوام کی بے لوث خدمت کریں گی۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے پنجاب کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن آج ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے مسلم لیگ ن کا ویژن صرف اور صرف عوامی خدمت ہے سازشی عناصر نے ہمیشہ ملک وقوم کو نقصان پہنچایا مسلم لیگ ن تعمیر وترقی کا نام ہے

ان شاء اللہ بہت جلد ملکی حالات بہتر ہو جائیں گے اور ہر طرف خوشحالی اور تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انھوں نے کہا کہ ملک کے اندر سرمایہ کاروں کا آنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بہت جلد ملکی معیشت بہتر ہو جائے گی اور عوام کے تمام تر مسائل حل ہو جائیں گے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں