69

آسٹریلیا کے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 3 وکٹیں گر گئیں

آسٹریلیا کے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 3 وکٹیں گر گئیں

آسٹریلیا کے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 3 وکٹیں گر گئیں

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اٹھارہویں میچ میں آسٹریلیا کے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے 28 اوورز میں3 وکٹوں  نقصان کے 180 رنز بنالیے ہیں، عبداللہ شفیق 64 ، امام 70 اور بابر اعظم 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد  آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔

آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 اور حارث سہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف سب سے بڑا ٹوٹل کرنے والی ٹیم بن گئی

 367 رنز کی بدولت آسٹریلیا ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا نے 10 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف 344 رنز بنائے تھے۔

پلیئنگ الیون میں تبدیلی

آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شاداب خان کی جگہ اسامہ  میر کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ کےلیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور  کئی اچھے پریکٹس سیشن کیے ہیں، اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھاکر جیتنے کی کوشش کریں گے  اور  جلدی وکٹ لینے کی کوشش کریں گے۔

 بابر اعظم   نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بیٹرز کو اچھی کارکردگی دینی ہوگی ہم صرف مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں،  شاداب کی جگہ اسامہ میر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیاہے 

دوسری جانب  آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ  ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ کرتے۔

آسٹریلیا کی اننگز

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو پہاڑ جیسے شاندار رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی۔

اس دوران اسامہ میر اور عبد اللہ شفیق کی ناقص فیلڈنگ کی بدولت کینگروز کو مزید جم کر کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔دونوں فلیڈرز نے سیٹ بیٹرز کے کیچ چھوڑے۔

وارنر اور مارش نے پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کی سب سے بڑی شراکت بنائی

وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 200 رنز کی شراکت بنائی ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور ڈیسمونڈ ہائنس نے 1992 میں پاکستان کے خلاف 175 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

تاہم میچ کے34 اوور میں مچل مارش 121 رنز کی شاندار اننگزکھیلتے ہوئے اسامہ میر کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد اگلی ہی گیند پر گلین میکسویل بھی شاہین شاہ کی گیند پویلین لوٹ گئے جبکہ اسٹیو اسمتھ 7 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر 124گیندوں پر 163 رنز بنا کر پویلین لوٹے، وہ  ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑے انفرادی اسکور کرنے والے بیٹر بھی بن گئے۔

آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستانی بولرز نے کم بیک کیا، ایک وقت پر جو ٹوٹل 400 بنتا نظر آرہا تھا وہ مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے 367 پر  رک گیا۔

مارکس اسٹوئنس 21، جوش انگلس 13، لبوشین 8، پیٹ کمنز 6، مچل اسٹارک 2 رنز بناسکے ،کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے 8 اوورز میں 83 رنز کی بدولت 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ اسامہ میر نے 9 اوورز میں 82 رنز دے کر ایک شکار کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=B_aKfXcfzMo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں